خیبر پختونخوا

نوشہرہ، 7 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

نوشہرہ اکوڑہ خٹک پولیس کی زبردست کارروائی، سات سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ایس ایچ او اکوڑہ خٹک محمد عالم خان کو اطلاع ملی کہ خیرآباد کے مقام پر سات سالہ عثمان ولد مجاہد خان ساکن زرگل آباد کو ملزم طاہر شاہ ولد فقیر شاہ ساکن زرگل آباد نے زبردستی خالی مکان لے جا کر بدفعلی کی اور نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوا۔

اطلاع ملتے ہی محمد عالم خان نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بے ہوشی کی حالت میں میڈیکل کے لیے ہسپتال روانہ کیا اور ملزم کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے لگائے اور ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اہلیانِ علاقے نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سرہا اور ڈی پی او نوشہرہ مطالبہ کیا کہ بروقت کارروائی اور بہترین کارکردگی پر DSP اکوڑہ خٹک سرکل اور SHO اکوڑہ خٹک محمد عالم خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button