لائف سٹائل

نوشہرہ، تین سالہ بچہ سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے جاں بحق

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ گاؤں ماسم خیل میں برساتی سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے تین سالہ بچہ ڈوب کرجاں بحق جبکہ ماں اور آٹھ سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔

اے سی جہانگیرہ کے مطابق برساتی ریلہ اچانک بارش کے دوران پہاڈی سلسلہ سے شروع ہوا جس نے تباہی مچادی۔

ریلے میں جاں بحق تین سالہ یعقوب ولد حاجی محمد کی نعیش تین کلومیٹر دور نہری خوڑ سے برآمد ہوئی۔

فضل گل کی زوجہ اپنے آٹھ سالہ بیٹے سید فضل اور گود میں تین سالہ یعقوب کو ڈاکٹرسے چیک آپ کے بعد واپس گھر آرہی تھی۔

مقامی لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق بچے اور ان کی فیملی کو باحفاظت نکال لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button