خیبر پختونخوا

عامر تہکالے کیس، دو ایس ایچ اوز سمیت 4 اہلکار نوکری سے برطرف

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ نے عامر تہکالے تشدد کیس میں ملوث ایس ایچ اوز سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں تہکال تشدد کیس میں ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ انکوائری کی۔

محکمہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او تہکال شہریار اور سابق ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، برخاست ہونے والوں میں سپاہی نعیم اور توصف عالم بھی شامل ہیں۔

عامر تہکالے تشدد کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ پولیس ایک فورس ہے، محکمہ کی بدنامی کرنے والوں کیلئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے اندر خود احستابی کے ذریعے سزا و جزا کا عمل جاری ہے، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس پر ایکشن ہو گا، عوام کی جان و مال اور عزت کا خیال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، پولیس عوام کے خادم ہیں اور عوام کا پولیسں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے دن رات میرے سمیت تمام افسران چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 6 ماہ قبل عامر تہکالے کی ایک ویڈیو گزشتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بظاہر نشے کے اثر میں پولیس افسران کو برا بھلا کہہ رہا تھا جس کے بعد اسے 2 دیگر افراد کے ساتھ منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

اس کے بعد عامر تہکالے کے حوالے سے 2 ویڈیوز سامنے آئیں جن میں پولیس اہلکاروں نے اسے برہنہ کیا ہوا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انہیں گالیاں بھی دے رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button