خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

بونیر میں طوفانی بارش سے سڑکوں اور فصلوں کو نقصان

سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا چغرزئی
ضلع بونیر میں طوفانی بارش نے سڑکوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بونیر کے علاقے چغرزی میں رات میں رات گئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے بعد ازاں طوفان کی شکل اختیار کی جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور راستوں کو شدید نقصان پہنچا۔
سڑکوں کی تباہی سے علاقے کے لوگوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ، ایم پی اے اور ایم این اے سے فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم کی جانب سے جاری مراسلے میں تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے دفتر کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں (کہ) تیز بارشوں کے باعث صوبے کے بعض اضلاع پشاور، چارسدہ، مردان اور ہری پور میں اربن فلڈنگ جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 کو دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button