خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری سکول 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، سکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے صابن کی فراہمی لازمی ہے، سکولوں میں ڈس انفکٹنگ مٹیئریل بھی فراہم کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن ابراہیم کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت عارضی طور پر سکولز 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، تمام سٹاف کو ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ہے، 7 اضلاع کوہاٹ ،ہری پور، بنوں سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت حاصل کرلی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن کے مطابق سکولوں میں سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھل گئے ہیں جبکہ کچھ سکولز کے پرنسپلز کو بھی متعلقہ انتظامیہ نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں مارچ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد تمام نجی اور سرکاری اداروں کو بند کردیا گیا تھا جو تاحال نہیں کھولے جاسکے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے سکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button