خیبر پختونخوا

سعودی عرب، لوئر دیر کے مزید دو افراد کورونا سے جاں بحق

خلیج ممالک میں کورونا سے لوئر دیر کے رہائشیوں کی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لوئر دیر کے مزید دو افراد سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گاؤں کوٹو کے رہائشی محمد فاروق ولد عبد الستار اور عبدالحمید سکنہ ورسکے یونین کونسل بشگرام جو سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے مقیم تھے مبینہ طور کورونا وباء سے جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق دونوں افراد کی تدفین سعودی عرب میں کی گئی جبکہ آبائی گاؤں میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے لوئر دیر کے افراد کی تعداد نو ہو گئی۔

یاد  رہے کہ اس سے قبل 29 مئی کو سعودی عرب میں لوئر دیر کے مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے جس کے ساتھ سعودی عرب اور عرب امارات میں لوئر سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی تھی۔

ٹی این این ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں لوئر دیر کے مزید دو محنت کش طارق حسین ساکن ملاکنڈ درہ اور جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن زاہد اللہ ساکن لاجبوک درہ شاکو جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے مبینہ طور پر کورونا وبا سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button