خیبر پختونخوا

باچا خان ائیرپورٹ 30 دن بعد بین الاقوامی پروزاوں کیلئے بحال

ایک مہینے بعد صوبائی حکومت کی درخواست پر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے, باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کورونا کے حوالے سے جدیدترین مزید آلات بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے لئے کھول دیاگیا ہے, خصوصی پروازوں کے لئے ائیر پورٹ پہلے سے ہی کھول دیا گیا تھا، نجی ائیر لائنز نے بھی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اپنی بین الاقوامی سروس اور پشاور کراچی کے لئے پروازیں شروع کرنے کے لئے شیڈول تیار کر لیا ہے۔

پہلی پرواز گزشتہ روز پشاور پہنچ گئی تھی، پرواز سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ ائیر پورٹ پر کی گئی جس کے بعد نئی پالیسی کے تحت مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب، کورونا وائرس سے لوئر دیر کے دو مزید افراد جاں بحق

شہریوں کے جسد خاکی لانے کیلئے خصوصی طیارہ کل ریاض روانہ ہو گا

خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر وفاق کی جانب سے خلیجی ممالک کے حوالے سے پروازوں کے لئے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو کھول دیا گیا ہے، 250 سے زائد مسافروں کو سعودی عرب سے پشاور منتقل کیا گیا۔

کورونا و ائرس کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button