خیبر پختونخوا

کامران بنگش کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کووڈ-19 سے صحتیاب ہو گئے۔ کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آیا۔ معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوامی دعاؤں سے صحت ملی، اور تمام حکومتی، سیاسی لوگوں و عوام کی نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا، کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے پھر سے عوامی خدمت پر آ رہا ہوں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ کامران بنگش میں 25 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔  فوکل پرسن وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مطابق کامران بنگش

ترجمان کےمطابق کورونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے۔ فیلڈ میں موجود محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے تھے، فیلڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہتے تھے۔

سیٹیزن پورٹل پر محکمہ بلدیات کی کارکردگی گزشتہ دو مہینے سے بہترین ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کامران نے گھر پرہی آئسولیشن اختیار کرلی تھی۔ ان کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے تاہم ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور ان کے فوٹوگرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button