خیبر پختونخوا

لکی مروت، احساس پروگرام کی رقم لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تجوڑی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے احساس کیش پروگرام کی رقم چھننے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مسروقہ نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان نے ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند اور ایس ایچ او تجوڑی فرقان جاوید خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو علی رحمان سکنہ بخمل احمد زئی نے تھانہ تجوڑی میں رپورٹ کی تھی ک بغرض تقسیم رقم احساس کفالت پروگرام کے سلسلے میں ایم سی بی بینک تجوڑی سے پانچ لاکھ کا چیک کیش نکال کرکے واپس کفالت سنٹر جا رہا تھا کہ سپین جماعت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم اشخاص اس سے پانچ لاکھ روپے اور ایک موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے سائنسی خطوط پر ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ڈکیت گروہ میں ملوث دونوں ملزمان سجاد ولد کریم اور زاکر خان علی گل سکنان مستی خیل بیٹنی کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مذکورہ مسروقہ پانچ لاکھ روپے، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک ضرب کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button