بین الاقوامیکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کل سے شروع ہوگے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ 2 جون سے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا  پہنچ گئی ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تمام ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 5  ٹیمیں شامل ہیں۔ دوسری طرف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوگے۔

ایونٹ کا پہلا مقابلہ امریکا اور کینڈا کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حآلیہ سیریز میں ہم انگلینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش نہ کر سکے، ہماری پوری کوشش ہوگی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دیکھائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button