بلاگزصحت

ہر سال دنیا بھر میں 6 میلین لوگ تمباکو نوشی کے مضراثرات کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

31 مئی دنیا بھر میں ” تمباکو نوشی کے خاتمے” کے دن کے حوالے سےمنایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کے درمیان تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی اجاگر کرنا ہیں۔

عالمی اداراہ صحت اور لوکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس مل کر آج کے دن تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے مختلف آگاہی پروگرامز منعقد کرتے ہیں جن میں تمباکو کے استعمال سے متعلق صحت کو لاحق ہونے والے خطرات سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ تمباکو نوشی نہ صرف سانس اور قلبی امراض کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ منہ کے کینسر کا بھی سبب ہے، جو کہ صحت عامہ کے لیے باعث تشویش امر ہے۔ ساتھ ہی کلیدی موضوعات جیسے تمباکو کے استعمال اور منہ کی صحت کے درمیان تعلق، منہ کے کینسر کی اقسام، خطرے کے عوامل، مرض کا جلد پتہ لگانے اور روک تھام کی حکمت عملی، اورل آنکولوجی کے میدان میں ہوئی جدید تحقیق اور علاج میں تازہ ترین پیش رفت کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی صرف سگریٹ نوشی کرنے کو کہا جاتا ہے مگر مارکیٹ میں آجکل مختلف قسم کی تمباکو کی پراڈکٹس موجود ہے جو کہ ” ہارم ریڈکشن” یعنی کہ کم ضرر رساں کے نام سے عوام، خاص کر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں مگر ہیلتھ ایکسپرٹس کے مطابق یہ پراڈکس انسانی صحت کے لئے نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ یہ اموات کا باعث بھی بنتے ہیں۔

دنبا بھر میں اموات اور بیماریوں کی جڑ تمباکو نوشی اور تمباکو کے پراڈکٹس کا استعمال ہیں ، ایک سروے کے مطابق دنیا میں ہر سال 6 میلین لوگ تمباکو نوشی کے مضراثرات کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تمباکو نوشی نہ صرف اپنے لئے نقصان دہ ہے بلکہ آپکے آس پاس موجود لوگوں کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔
ان سب آگاہی مہم اور شعور کے باوجود بھی لوگ تمباکو نوشی ترک نہیں کرتے بلکہ دن با دن تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button