خیبر پختونخوا

چترال میں خستہ حال پل ٹونٹے سے ڈمپر کا ڈرائیور جاں بحق

 

ضلع اپر چترال کے علاقے تورکہو میں ایک ڈمپر گاڑی لکڑی کا پل ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ  تورکہو سب انسپکٹر قربان علی کے مطابق ایک ڈمپر گاڑی رجسٹریشن نمبر 3953 جو خالی تھا وہ استارو میں  نالے پر ایک لکڑی کا پُل عبور کر رہا تھا کہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے وہ ٹوٹ گیا اور خالی ڈمپر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں  ڈرائیور افتحار احمد ولد بشیر احمد سکنہ  چکاری سوری ضلع لوئر دیر  موقع پر جاں بحق ہوئے۔

ان کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق یہ ڈمپر جو تعمیراتی  مواد لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے مگر فی الحال یہ خالی تھا تورکہو سے بونی جارہا تھا جب یہ اس لکڑی کا پل عبور کر رہا تھا تو پل اچانک ٹوٹ گیا اور ڈمپر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

آزاد ذرائع کے مطابق یہ پُل محکمہ مواصلات سی اینڈ ڈبلیو کی ملکیت تھا اور یہ پہلے سے خراب تھا مگر محکمہ کے اہلکاروں نے اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں یہ خالی گاڑی کا بوجھ بھی برداشت نہ کرسکا اور ایک المناک حادثے کا سبب بنا۔ آج صبح گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق تور کہو روڈ پر کام ہورہا ہے استارو سڑک پر کٹائی ہورہی ہے اور یہ ڈمپر گاڑی سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے مگر حادثے کے وقت یہ ڈمپر خالی تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button