صحت

لشمینیا کے علاج کے لئے انجیکشنز کا پہلا کھیپ مہمند اور خیبر کے ڈی ایچ اوز کے حوالہ

 

وزیر صحت نے ضلع خیبر، مہمند کے ڈی ایچ اوز کو لشمینیا کے علاج کے لئے انجیکشنز کا پہلا کھیپ حوالے کردیا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وبا کو روکنے کیلئے بروقت اقدامات اُٹھانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم ایس ایف کے تعاون سے گلوکنٹائن انجیکشنز مہیا کئے گئے ہیں۔ لشمینیا کے علاج کیلئے یونیسیف کے زریعے گلوکنٹائن انجیکشنز کی فروخت ہوچکی ہے۔

وزیر صحت کے مطابق انجیکشنز کی اگلی کھیپ دو ہفتوں میں پہنچ جائیگی۔ جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع تک گلوکنٹائن انجیکشنز دو ہفتوں میں پہنچا دینگے۔

معمول کے اقدامات بروقت نہیں اُٹھائیں گے تو وبا کا سامنا کرنا ہوگا۔ لشمینیا کیخلاف محکمہ لائیو سٹاک کیساتھ ملکر مہم چلائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل ٹی این این پر ایک خبر نشر ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع خیبر لنڈی کوتل میں لیشمینیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں پچھلے 8 ماہ سے کسی مریض کو 1 بھی انجکشن بھی نہیں لگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button