خیبر پختونخوا

سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئی

 

سوات کے چارباغ میں نیوزی لینڈ سے آنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق نیا کیس آنے سے ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

محکمہ صحت ضلع سوات کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر رحمت علی کے مطابق سوات میں اب تک 27 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 13 افراد کی رپورٹ نیگیٹیو اور تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 افراد کا ریزلٹ آنا باقی ہے۔

سوات میں پہلا کیس مانیار میں رپورٹ ہوا تھا جہاں امریکہ سے آنے والے ڈاکٹر جواد عالم میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسرا کیس رحیم آباد کے خالد خان کا سامنے آیا تھا جس کے ٹیسٹ بھی پازیٹیو آئے تھے محکمہ صحت کے مطابق وہ لاہور سے آیا تھا جہاں وہ راونڈ میں مقیم تھا۔

آج تیسرا کیس بھی پازیٹیو آیا ہے چار باغ کی خاتون میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو چند دن قبل نیوزی لینڈ سے آئی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹی این این کو بتایا کہ سوات میں یکم مارچ سے اب تک چار ہراز 253 افراد بیرونی ممالک سے آئے ہیں جن میں 2200 افراد کی سکرینگ کی گئی ہے جبکہ باقی کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1373 تک جاپہنچی۔

پاکستان میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 57، پنجاب میں 85، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button