خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا، حالیہ بارشوں سے اب تک 11 افراد جاں بحق

صوبہ بھر میں بدھ سے شروع ہونے والی بارشوں سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بدھ سے شروع ہونے والی بارشو ں کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 58 مکانات کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ چارمکانات مکمل تباہ ہوگئے تاہم متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں:

چھت گرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری، 8 افراد جاں بحق

نوشہرہ، چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ والدین سمیت 8 افراد 

کراچی اور چکدرہ میں حادثات، 17 جاں بحق 50 سے زائد زخمی

خیال رہے کہ آج بھی نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک نجیب تلاؤ میں کمرے کی چھت گر گئی خوش قسمتی سے جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملا گوری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑک کھول دی گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ملاگوری کے علاقے لوڑہ مینہ اور تاتارہ میں حالیہ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عامر شہزاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی مقامات سے ٹریکٹر کے ذریعے سے سڑک پر پڑی ہوئی ملبہ کو ہٹا کر سڑک کو صاف کردیا جس سے مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے اس کار خیر پر پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عامر شہزاد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو قبائلی ضلع خیبر اور نوشہرہ میں قتل، خودکشی اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

قبل ازیں 9 مارچ کو بھی لوئر دیر خال کوکرا میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے تھے، پولیس کے مطابق واقعہ بارشوں کے بعد بوسیدہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا۔

اس سے قبل 5 مارچ کو مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے نانی نواسی جاں بحق جبکہ بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسی طرح مردان میں 5 مارچ کو ہی مردان میں مکان کی چھت گرنے سے تین بہن بھائی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ سرور آباد جلالہ میں ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی چھت گرگئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button