قومی

کراچی، موٹر سائیکل پر سوار برقعہ پوش خاتون نے پیدل خاتون کو لوٹ لیا

راجہ گل

کراچی میں خواتین بھی ڈاکو بن گئیں، نارتھ کراچی کے انڈہ موڑ نامی علاقے میں برقعہ پوش خاتون نے ساتھی ملزم کے ساتھ واردات کر ڈالی۔

اطلاعات کے مطابق ساتھی سمیت موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے برقعہ پوش خاتون نے ایک خاتون کو بچوں سمیت گزرتے  دیکھا تو ملزمان یو ٹرن لینے کے بعد گلی سے گزرتی خاتون کے پاس آکر رکے اور برقعہ پوش ڈکیت خاتون نے پستول دکھا کر قیمتی سامان طلب کیا۔

بچوں کے ساتھ گلی سے گزرنے والی خاتون نے سونے کی انگوٹھیاں اتار کر ملزمہ کو دے دیں جس پر ملزم نے گلے کی سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا اور انکار پر پستول سے خاتون کو ڈرایا۔

بعدازاں ملزمہ نے متاثرہ خاتون کے گلے پر ہاتھ رکھ چین ڈھونڈنے کی کوشش کی اور چین نہ پا کر ساتھی سمیت فرار ہو گئی جبکہ متاثرہ خاتون اور بچے ملزمان کو تکتے رہ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button