لائف سٹائل

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 19 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  21 سے 27 مئ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر عوام کو دن کے اوقات میں تیز دھوپ بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button