جرائم

نوشہرہ میں عوام کا منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان

 

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ کے علاقے کھنڈر میں عوام، علمائے کرام اور بلدیاتی نمائندگان نے منشیات کے خلاف جہاد کا علم بلند کردیا۔ گاوں کے سینکڑوں افراد نے مقامی جامع مسجد میں جمع ہوکر قران مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔ انہوں نے منشیات کا دھندہ کرنے والے افراد کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے منشیات کو ختم کرنے میں مقامی پولیس کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا اعلان بھی کردیا۔

اس سلسلے میں مقامی جامع مسجد میں گاوں کے مشران،نوجوانان اور علمائے کرام سمیت منتخب اور سابق بلدیاتی نمائندے جمع ہوئے۔ اس دوران منشیات سے پاک معاشرہ کی تعمیر، منشیات کے خاتمے اور اس وبا سے انسانی جانوں کو بچانے کے لیے گاوں اور یونین کونسل کی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا گیا۔

اس دوران کہا گیا کہ منشیات کے خلاف جہاد کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، ہم سب ملکر اس عظیم جہاد میں حصہ ڈالیں گے اور آنے والی نسلوں کو تباہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملک کے سب سے بڑے ناسوروں منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرکے معاشرے کومنشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے جاری جہاد میں اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دینا ہوگا۔ گرینڈ جرگے سے ملک اصغر، سرتاج خان، ویلج کونسل کھنڈر منصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے ائس منشیات کے خلاف جاری جہاد کو کامیابی سے ہمکنار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام آئس جیسے مضر صحت نشہ کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ پولیس کے ساتھ شانہ بہ شانہ لڑتے ہوئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ عوام نوجوان اور، طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button