جرائم

پشاور: زیادتی کا شکار 14 سالہ بچی دوران زچگی انتقال کر گئی

آفتاب مہمند

پشاور میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 14 سالہ بچی ہسپتال میں دوران زچگی انتقال کر گئی۔

تھانہ پھندو پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے اطلاع ملی کہ 5 ماہ قبل جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا، آپریشن سے لڑکی کا مردہ بچہ پیدا ہوا،  لڑکی کو  والدین لے کر  آئے تھے، لاش والدین کےحوالےکردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور  اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ ملزم عتیق بچی کا پڑوسی ہے اور  فیملی سمیت گھر کو تالا لگا کر فرار  ہوگیا تھا تاہم اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں فوقتاً فوقتاً بچیوں اور خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے میانوالی میں بھی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی رہائشی زرین بی بی نامی خاتون کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گندم کی کٹائی میں مصروف تھی۔

ایچ آر سی پی کے سال 2022 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے ریپ کسیز میں اضافہ ہوا ہے اور سال 2022 کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد خواتین کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ خواتین پنجاب میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button