جرائم

نوشہرہ: موبائل فون پر بات کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

نوشہرہ میں بھائی نے مبینہ طور پر موبائل فون بات کرنے پر چھوٹی بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز خوشیگی بالا کے نواحی گاؤں احمد آباد میں اس وقت پیش آیا جب سگے بھائی ملزم عامر نے مشتعل ہوکر والدین کے سامنے 16 سالہ بہن ماریہ کو موبائل پر بات کرتے ہوئے فائرنگ سے شدید زخمی کردیا جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ماریہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا ملزم عام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ماریہ کی نعش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں مانکی شریف معراجی بالا میں بہن نے فائرنگ کرتے ہوئے اکلوتے بھائی کو شدید زخمی کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں انسپکٹر ارشاد خان کے مطابق واقعہ بہن بھائی کے درمیان مذاق کرتے ہوئے پیش آیا، ارسلان نے مذاق میں بہن کو بدصورت کہہ دیا تھا جس پر بہن نوشین نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد ارسلان کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دوںوں واقعات عدم برداشت کی واضح مثال ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button