سیاستقبائلی اضلاع

بلدیاتی انتخابات: ”ان بڑے بزرگوں کا شکریہ جو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں”

معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور خاتون رہنما و مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر وومن ونگ ٹو سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف مہرین آفریدی اور اپم پی اے خیبر پختونخواہ رابعہ بصری نے جمرود (ضلع خیبر) کا دورہ کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس دورے کی چند تصاویر اور مختصر سی تفصیل بتائے ہوئے مہرین آفریدی نے کہا ہے کہ دورے کا اصل مقصد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواتین امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور بلامقابلہ کامیاب قرار پانے والی خواتین کونسلرز کو مبارکباد دینا تھا۔

متعلقہ مضامین:

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات اور کورونا ایس او پیز

باجوڑ: 34 خواتین امیدواروں کا بلامقابلہ کونسلر منتخب ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں اقلیتوں کی دو ہزار سے زائد نشستیں خالی کیوں رہ گئیں؟

مہرین آفریدی کے مطابق انہوں نے گھر گھر جا کر خواتین امیدواروں سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بزرگوں کا شکریہ ادا کیا جو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں ان کی شرکت کے فیصلے کو سپورٹ کر رہے ہیں جو قبائلی رسم و رواج کے پیش نظر یقیناً ایک مشکل فیصلہ اور بلاشبہ ایک نئی روایت ہے۔

خواتین کے قبائلی رسم و رواج میں رہتے ہوئے پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اس فیصلے کو بہترین فیصلہ اور خوش آئند پیشرفت قرار دیتے ہوئے مہرین آفریدی کہتی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطع پر منتقل ہوں گے اور منتخب خواتین ممبران اپنے علاقے کی خواتین کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جو کہ ایک بااختیار معاشرہ بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button