سیاست

بلدیاتی انتخابات: باجوڑ میں 34 خواتین کا بلامقابلہ کونسلر منتخب ہونے کا امکان

ضلع باجوڑ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا آغاز ہوگیاہے۔ الیکشن کمیشن باجوڑ دفتر کے سربراہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اجمل حفیظ کے مطابق ضلع باجوڑ میں 127 ویلج / نائبر ہوڈ کونسلز پر امیدواروں کی جانچ پڑتال کا آغازہوگیاہے۔

باجوڑ میں 120 ویلج اور 7 نائبر ہوڈ کونسلز پر انتخابات ہونگے۔127نائبر ہوڈ / ویلج کونسلز کے جنرل کونسلر سیٹوں کیلئے 1195 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی جبکہ خواتین کونسلر کے سیٹوں کیلئے241 خواتین،کسان کونسلر سیٹوں کیلئے 602 افراد،یوتھ کونسلر کیلئے 510 نوجوانوں اور اقلیتی کونسلر کے سیٹوں کیلئے3 اقلیتی امیدوار بھی میدان میں آگئے۔

ضلع باجوڑ میں 34 خواتین کا بلامقابلہ کونسلر منتخب ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان خواتین کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کئے۔اس کے علاوہ 12ویلج کونسلز پرخواتین کونسلر کے سیٹوں کیلئے کسی نے بھی درخواستیں جمع نہیں کی ہیں اوریہ نشستیں خالی رہیں گے۔

ضلع باجوڑ میں تحصیل کونسل کے2 نشستوں پر 32 امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔تحصیل کونسل خار کیلئے 17 جبکہ تحصیل کونسل ناوگئی کیلئے 15 امیدواروں نے کاغذات جمع کی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button