سیاست

بلدیاتی انتخابات: ضلع خیبر میں اقلیتوں کی 147 نشستوں پر صرف 23 امیدوار

شاہ نواز آفریدی

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کے لئے چالیس ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

چونکہ قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں اس لئے ان علاقوں میں دوسرے اضلاع کے مقابلے میں اس حوالے سے جوش و جذبہ بھی زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

ان قبائلی اضلاع میں بھی پھر ضلع خیبر کے عوام سب سے آگے نظر آ رہے ہیں جہاں پر امیدواروں نے باقاعدہ اپنے الیکشن کمپینز بھی شروع کر دئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضلع خیبر میں مجموعی طور پر 130 ویلج جبکہ 17 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں۔ جمرود میں 24 ویلج اور 8 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں جو کہ ان سیٹوں کی مجبوعی تعداد 32 بنتی ہے۔

لنڈی کوتل میں 31 ویلج جبکہ 5 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں۔ تحصیل باڑہ میں ویلج 75 اور 4نیبر ہوڈ کونسلز ہیں جوکہ مجموعی طور پر 79 کونسلز بنتے ہیں۔

ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ سے تحصیل چیئرمین کی 3 سیٹوں کیلئے 75 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارمز جمع کئے ہیں جن میں باڑہ تحصیل سے 35، جمرود سے 16 اور لنڈی کوتل سے 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے 147 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے 441 جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 1382 امیدواروں نے، خواتین کی مخصوص 147 نشستوں پر 193 امیدواروں نے، کسان/مزدور کی 147 نشستوں پر 589 امیدواروں نے، یوتھ کے 147 نشستوں پر 514 اور اقلیتوں کے مخصوص 147نشستوں پر صرف23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

یوں الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کئے گئے فارمز کے مطابق ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے ویلج، نیبر ہوڈ اور تحصیل چیئرمین کی مکمل 1032 سیٹوں پر مجموعی طور پر 2776 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تمام کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی سیٹ شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات 2021 میں جمع کئے گئے فارمز کے مطابق تحصیل باڑہ کے 4 نیبر ہوڈ، 75 ویلج کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل 554 سیٹوں پر مجموعی طور 1290 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

جمرود ذرائع کے مطابق اس طرح  جمرود کے 8 نیبر ہوڈ، 24 ویلج کونسلز  اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل طور پر 225 سیٹوں پر مجموعی طور پر 636امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں اور لنڈی کوتل کے 5 نیبر ہوڈ، 31 ویلج کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل 253 سیٹوں پر مجموعی طور پر 850امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے تینوں تحصیلوں کے مجموعی طور پر 441 جنرل کونسلرز کے نشستوں پر 1382 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحصیل باڑہ کے 237 جنرل کونسلرز کے نشستوں سے 632 امیدواروں نے، جمرود کے 96 نشستوں پر  314 اور لنڈی کوتل کے 108 نشستوں پر 436 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

اسی طرح تینوں تحصیلوں سے خواتین کی مخصوص 147 نشستوں پر 193 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں باڑہ کے 79 نشستوں پر 72 خواتین نے، جمرود کے 32 نشستوں پر 54 خواتین امیدواروں اور لنڈی کوتل کے 36 نشستوں پر 67 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

اسی طرح تینوں تحصیلوں سے کسان/مزدور کے 147 نشستوں پر 589 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79 نشستوں پر 301 کسان امیدواروں نے، جمرود کے ٹوٹل 32 نشستوں پر 122 امیدواروں نے جبکہ تحصیل لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36 کسان/مزدور نشستوں پر 166 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

اسی طرح تینوں تحصیلوں سے یوتھ کے ٹوٹل 147نشستوں پر مجموعی طور پر 514امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79نشستوں پر 240 امیدواروں نے، جمرود کے ٹوٹل 32 نشستوں پر 126 یوتھ امیدواروں نے اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36نشستوں پر 148امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں تحصیلوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 147 اقلیتی نشستوں پر صرف 23 امیدواران میدان میں کود پڑے جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79 اقلیتی نشستوں پر 10امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی، جمرود کے ٹوٹل 32نشستوں پر 4 امیدواروں نے اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36نشستوں پر مجموعی طور پر 9 اقلیتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2021کےلئےامیدواروں کی جانب سے جمع کی گئ کاغذات نامزدگی سے پہلی فرصت میں معلومات دی گئ ہے تاہم کاغذات کی مزید سکروٹنی اور امیدواروں کی انٹرویوز سمیت کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس ڈیٹا میں رد و بدل ہو سکتی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button