سیاستقبائلی اضلاع

حلقے میں تعليم کا فروغ پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے۔ نورالحق قادری

ملاگوری: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے علاقہ لوڑہ مینہ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

ان کے ہمراہ پرسنل سیکرٹری حمید اللہ آفریدی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام، سکول ہذا کے پرنسپل خلیل الرحمن اور قومی مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل خلیل الرحمن نے وفاقی وزیر کو سکول میں کٸے گٸے منصوبوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ حلقے میں تعليم کا فروغ پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے، ”سالانہ AIP پروگرام 2021 میں 34.278 ملین کی لاگت سے جدید خطوط سے استوار 2 منزلہ عمارت 2 سال کی مدت میں مکمل کی جاٸے گی جس سے سینکڑوں مقامی طلبہ کو بارہویں جماعت تک تعلیم گھر کی دہلیز پر مل سکے گی۔”

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلٸے حلقے بھر میں تعلیمی اداروں کا جال پھیلا رہے  ہیں، ”مقامی مشران سکول آف ایکسیلنس کی تعمیر کے لٸے اراضی مختص کریں تاکہ ملک کے بہترین تعلیمی ادارے کا قیام ممکن ہو سکے۔”

نورالحق قادری نے کہا کہ وہ لوڑہ مینہ کے عوام کو درپیش پانی اور صحت سمیت دیگر مسائل سے واقف ہیں اور ان مسائل کو جلد حل کر کے دم لیں گے۔

انہوں نے اساتذہ کرام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ طلباء کو دل لگا کر زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button