قبائلی اضلاعقومی

ضلع مہمند میں دو دو عیدیں منانے کی روایت برقرار

ضلع مہمند میں دو دو عیدیں منانے کی روایت برقرار، بعض علاقوں میں کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اہل سنت الجماعت مہمند کے ذمہ داروں نے بدھ کے روز (21 جولائی کو) عیدالضحی منانے کا پہلے سے اعلان کیا ہے اس لئے علاقے میں دو دو عیدیں منانے کی روایت برقرار ہے۔

اسی طرح وطنِ عزیز میں عید الاضحی 21 جولائی کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنبوں کا پہلا ٹرک پاکستان پہنچ گیا

عید: اپنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا بڑا ذریعہ

کاش! عید کی وہ رنگینی واپس آ جائے جو پہلے تھی

عیدالاضحٰی: متواتر گوشت کھانے سے کافی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں

عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے، اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیں بھی بند رہیں گے، حکومت کی ہدایت پر نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جامع مساجد، پارکس، کھلے مقامات پر قائم عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے باوردی اور سادہ پوش اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button