بلاگزخیبر پختونخوا

عید الاضحیٰ: متواتر گوشت کھانے سے کافی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں

نشاء عارف
بڑی عید آرہی ہے اس لیے وہ تمام افراد جو صاحب استطاعت ہو وہ سنت ابراہیمی کی یاد میں قربانی کرتے ہیں۔ قربانی اونٹ گائے ،بیل،بکرے ،دنبہ وغیرہ پر کی جاتی ہے۔
عید پر ہر گھر میں گوشت ہوتا ہے اور لوگ اس کا استعمال بھی زیادہ کر دیتے ہیں. عید کے دن جب عزیز و اقارب اپنے رشتہ داروں کے گھر ملنے جاتے ہیں تو بھی انکا گوشت کے پکے ہوئے پکوان سے تواضع کی جاتی ہے.بچے، بوڑھے ،جوان ،مرد اور عورت سب اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں.
زیادہ تر لوگ جب سیرو تفریح کے لیے جاتے ہیں تو عید کا گوشت اور اس کا قیمہ ساتھ لے جاتے ہیں یا اکثر رات کے وقت گھروں میں باربی کیو بناتے ہیں اور مصالحے دار گوشت کا بے انتہا استعمال کرتے ہیں جس سے اکثر لوگوں کے پیٹ خراب ہو جاتے ہیں. ور بعض لوگوں کو معدے کی تکلیف ہو جاتی ہے سب کو چاہیے کہ عید الاضحی پر گوشت کا استعمال ایک توازن سے کرے کیونکہ صحت بھی اللہ تعالی کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے گوشت کے استعمال میں مصالحے وغیرہ کا استعمال کم کریں۔
دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ مصالحے اور مرچ معدے کے لیے نقصان دہ ہیں، وقفہ وقفہ سے گوشت کھایا جائے یعنی ایک دو دن کا وقفہ رکھنا ضروری ہوتا ہے متواتر گوشت کھانے سے کافی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں.دوسری اہم بات یہ ہے کہ عید میں جب کسی کے گھر کوئی مہمان آئے تو کباب تکہ سے اس کی تواضع کی جاتی ہے لیکن ہمیں کھانے کے وقت احتیاط کرنی چاہیے اور کم سے کم خوراک کھانی چاہیے خاص کر معدےکے مریض ہیں انکو کن احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر وہ احتیاط نہیں کریں گے تو انکو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ماہر غذا و غذائیت ڈاکٹر بشری بی بی کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے مریضوں کو غذائیت پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ متوازن غذا کھانے سے انسان صحت مند ہوتا ہے صحت مند غذا کا ہونا بہت ضروری ہے۔  ڈاکٹر نے کہا کہ متوازن غذا میں اناج، دالیں، سبزیاں، گوشت، دودھ پھل وغیرہ ضروری ہے، ان تمام غذاوں کا خوراک میں ہونا ضروری ہے اگر ان غذاوں کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل نہیں کریں گے تو جسم میں ان غذائی اشیاء کی کمی پیداہوجائے گی جو مختلف بیمایوں کی طرف لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا استعمال بھی خوراک کا حصہ ہے جو جسم سے فاضل مواد کو نکالتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ڈاکٹر بشری نے بتایا کہ عید الاضحی کی آمد ہے اس موقع پر لوگ گوشت کا استعمال زیادہ کریں گے جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف بیماریوں کی شکایت ہو جائے گی جس میں قبض،یورک ایسڈ اور معدے کی تیزابیت ،پیٹ کا خراب ہونا شامل ہے، ان اثرات سے بچنے کے لیے سبزیوں کا استعمال بہت ضروری ہے تاکہ ان بیماریوں کی شکایت نہ ہو اگر ہو بھی تو بر وقت ڈاکٹر سے رجوع کریں.

ڈاکٹر نے کہا کہ عید قرباں پر لوگ کافی عرصے تک گوشت فریج میں رکھتے ہیں اس سے بھی لوگ کافی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں.فریج میں گوشت رکھنا جراثیموں کو دعوت دینا ہے. پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا بھی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے فریج کا درجہ حرارت تبدیل ہو جاتا ہے اور جراثیم نشوونما پاتے ہیں اور وہ گوشت استعمال کرنا کافی نقصان دہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button