جنوبی و شمالی وزیرستان میں بم دھماکے، دو بچے زخمی
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بم دھماکوں کے باعث دو بچے زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں لینڈ مائن زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں سے رحمن نواز والد نور نواز کلاس سکس کا طلب علم جبکہ جماعت دوئم کا طالب علم ضیاء الرحمن والد فضل الرحمن شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد زخمی پچوں کو DHQ پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ علاقہ خیسور میں امن کمیٹی کے سربراہ نیک زواللہ کے گھر دھماکہ ہوا ہوا تاہم خوش قسمتی سے وقوعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس زرائع کے مطابق یہ ایک ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا، وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ آج چمن کے علاقہ بوغرہ میں بھی اس وقت دھماکہ ہوا جب جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی قیادت میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔
دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔