بلوچستان

چمن میں ریلی کے دوران دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

چمن کے علاقہ بوغرہ پولیس سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق دھماکہ مرغی بازار میں اُس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی قیادت میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس میں پانچ افراد جانبحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button