خیبر پختونخوا

ناجائز تعلقات کا شبہ، مردان میں بہن اور دو چچازاد بھائی قتل

خادوکلی میں غیرت کے نام پر باپ بیٹوں نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور دو چچازاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

زرائع کے مطابق پولیس تھانہ طورو کی حدود میں واقع خادوکلی میں ملزمان نعمت اور معراج پسران رحمت اور رحمت ولد نوبت اور سکنہ بنڑبانا طورو نے اپنی 24 سالہ بہن مسماۃ س اور چچا زاد بھائی اشتیاق احمد اور وقاص احمد پسران راحت علی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق ملزمان کو شک تھا کہ ان کی بہن کے اپنے چچازاد  بھائیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس تھانہ طورو نے فوری طور موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں اور تہرے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button