خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

میرانشاہ، پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، 2 جاں بحق

شمالی وزیر ستان کی تحصیل میر علی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز میر علی میں پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے بعد ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور اچانک اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق والے ایک شخص کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ضیاء الرحمان، واسد، حامد اور عزیز شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میر علی منتقل کر دیا گیا ہے۔

درہ آدم خیل، بات 3 بیٹوں سمیت جاں بحق

درہ آدم خیل کی قوم بوستی خیل سرہ میلہ کے دو فریقین کے مابین اراضی تنازعہ پر فائرنگ تبادلہ میں والد 3 بیٹوں سمیت جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سرہ میلہ کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن اپنے 3 بیٹوں سمیت جاں بحق جبکہ مخالف فریق سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

درہ آدم خیل خاصہ دار فورس کے چیف رہنماء مجیب آفریدی کے مطابق دونوں فریقین کا آپس میں زمین کا تنازعہ تھا، گزشتہ روز درہ بازار میں دونوں فریقین کے مابین آپس میں کچھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہاں سے دونوں روانہ ہو گئے اور بوستی خیل ملک یعقوب کے گھر سامنے دونوں نے گاڑیاں روک کر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس میں عبدالرحمان اپنے 3 بیٹوں سعید، نوید اور فرید سمیت موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے فریق سے ملک زر محمد اور نظر محمد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے کوہاٹ ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مجیب آفریدی کے مطابق دونوں فریقین کے مابین فی الحال امن ”تیگہ” رکھ دیا گیا ہے تاہم حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button