قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ آپریشن دہشتگردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز پرحملے کے بعد وانا میں کرفیو نافذ

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے دو روز قبل قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وانا بائی پاس پر سپین جماعت کے ساتھ 30 کیولری کی کانوائی پر دھماکہ ہوا ہے جس میں دو اہلکار شہید اور جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button