کھیل

پی ایس ایل: چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ پی ایس ایل کے آغاز میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو میچز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورد نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی ہے اور تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی اور افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 5000، 3000 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہفتے سے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button