قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پردھماکہ، دو اہلکار شہید

 

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وانا بائی پاس پر سپین جماعت کے ساتھ 30 کیولری کی کانوائی پر دھماکہ ہوا ہے جس میں دو اہلکار شہید اور جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار سیراج اور سپاہی شمس شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حولدار سید محمد، لانس نائیک ثاقب، لانس نائیک زاہد، لانس نائیک ندیم، لانس نائیک میرمحمد، سپاہی صفدر، سپاہی سالار اور سپاہی خالد شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button