خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

باجوڑ میں جوانسال والی بال پلئر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

باجوڑ کے علاقہ ترخو میں نامعلوم افراد نے والی بال کے مقامی کھلاڑی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں ماموند والی بال کلب کا کھلاڑی صلاح الدین ولد باچا سید والی بال میچ سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :’ایک ہاتھ میں کدال، دوسرے میں بیلچہ، باجوڑ کا عبدالمالک دو دن سے مزدوری کی تلاش میں’

مقتول کے بھائیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی اور صلاح الدین محنت مزدوری کے علاوہ ماموند کے مشہور والی بال کلب برخلوزو والی بال کلب کا ممبر تھا۔ پولیس نے واقعہ کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button