قبائلی اضلاع

مذاکرات کامیاب، طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کی ہڑتال ختم

ضلع خیبر کے طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے کسٹم کلکٹر سلیم خان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق پشاور کسٹم ہاؤس میں طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے ساتھ مذاکرات کے دوران کسٹم کلکٹر سلیم خان نے کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کر دیئے۔

مذاکرات کے موقع پر طورخم کسٹم کے سپرانٹنڈنٹ یعقوب شاہ بھی موجود تھے۔ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد طورخم بارڈر پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس موقع پر طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری، طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے صدر حضرت عمر شینواری، خیبر چیمبر آف کامرس کے صدر کرنل ریٹائرڈ صدیق آفریدی، سینئر نائب صدر حاجی جابر شینواری، سینئر ایجنٹس حاجی ناصر شینواری، حاجی صفدر شینواری، ثمین خان، ارشاد آفریدی، جمال آفریدی، خطاب جان شینواری، شاہ جہان شینواری اور دیگر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس بھی موجود تھے۔

طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے مطالبات تسلیم ہونے پر اور مسائل کے حل کرنے پر کسٹم کلکٹر سلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button