قبائلی اضلاع

عیسوڑی قوم کا روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

 

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی گاوں عیسوڑی کے باشندوں نے مین میران شاہ بنوں روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے ڈھول کی تاب پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مین میران شاہ بنوں شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند کررکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مین روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے 36 افراد جاں بحق جبکہ کئی افرادزخمی ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے روزانہ روڈ کراس کرکے سکول جاتے وقت ایکسیڈنٹ کا شکار ہوتے ہیں، عیسوڑی قوم نے کئی بار انتظامیہ کو خبردار کیا لیکن دلاسہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک اورنگزیب خان نے کہا کہ عیسوڑی قوم مطالبہ نہ ماننے تک پولیو مہم سے بائیکاٹ کرے گی اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے علاقے میں سپیڈ بریکر نہ لگائے گئے تو پشاور میں وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنہ دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button