قبائلی اضلاع

مہمند، زیبا عرف ملالہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

ضلع مہمند کے علاقہ مامدگٹ سید خان کلی کی رہائشی 32 سالہ خاتون زیبا عرف ملالہ مومند زوجہ آمین اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کت نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملالہ مومند پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے ملالہ کا بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا، انہیں فوری طور پر علاج کیلئے باجوڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملالہ مومند کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا ہاتھ معمولی زخمی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی کے آغاز پر ملالہ مومند کے گھر پر ایک سیکورٹی اہلکار حملہ آور ہوا تھا جسے ملالہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا جو پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button