لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں آج سے گرمی کی لہر شروع

 

خیبرپختونخوا میں آج سے گرمی کی لہر شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت 40 ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 45 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت، بنوں ، کرک سمیت جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں27 مئی درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا۔

رواں ہفتے میں صوبے میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔ پشاور میں رواں ہفتے درجہ حرارت 46 درجے سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button