جرائم

گل پانڑہ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

 

معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد گلوکارہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ اسی وجہ سے دو مرتبہ قبل بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم ڈیفنس کالونی میں گلوکارہ کےگھرکے باہر بیٹھا رہتا تھا۔

دونوں مرتبہ ملزم کے بھائیوں کی ضمانت پر پولیس نے چھوڑا ہے، گزشتہ روز پھر گل پانڑا کے گھر آیا۔

گل پانڑا کے بھائی صدام حسین کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button