قبائلی اضلاع

مہمند ڈیم کی اراضی ہماری ملکیت ہے، برہان خیل اور عیسی خیل دونوں قبیلے ہی دعویدار

مہمند ڈیم کی اراضی پر دو قبیلوں برہان خیل اور عیسی خیل کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، دونوں قبیلوں کا موقف ہے کہ ڈیم کی زمینی ان کی ملکیت ہے، برہان خیل قبیلے کے مشران ملک اقرار، ملک وارث، ملک نیاز بین نے مہمند ڈیم میں شامل ہونے والی اراضی کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپنے زمینوں کا معاوضہ فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ دوسری جانب عیسی خیل قبیلہ اس زمین پر دعویداری کر رہی ہے اور متعدد بار انتظامیہ کو کہہ چکی ہے کہ مذکورہ زمین برہان خیل کی نہیں بلکہ انکی ملکیت ہے۔

اے سی لوئر مہمند قیصر خان کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ نہ ہونے کے باعث انتظامیہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ یہ زمین کس کی ملکیت ہے دونوں قبیلوں کے درمیان مسلے کے حل کے لئے جرگوں کا سلسلہ جاری ہے اور جرگے کا جو بھی فیصلہ ہو گا ان کے مطابق ان کو زمینوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔

واقعات کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں برہان خیل اور عیسی خیل قبیلوں کے درمیان مہمند ڈیم میں شامل ہونے والی اراضی پر برہان خیل قبیلے کے مشران نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے احتجاجا عیسی خیل قبیلے کی آمد ورفت روک دی ہے اور گزشتہ تین دن سے برہان خیل قبیلے نے عیسی خیل قبیلے کو براستہ پنڈیالی دیگر علاقے جانے کے آمد ورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

اس موقع پر برہان خیل قبیلے کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ زمین برہان خیل قبیلے کی ملکیت ہے جبکہ عیسی خیل قبیلہ اس زمین کو متنازعہ بنانے کے لئے عدالت اور ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دیں رہی ہے. انکا کہنا تھا کہ موجودہ زمین صرف اور صرف ہماری ملکیت ہے اور ہمیں اپنی ملکیت کا معاوضہ ادا کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمیں اپنی زمینوں کا معاوضہ ادا نہ کیا جاتا۔

دوسری جانب عیسی خیل قبیلے کا مشران کا دعوی ہے کہ مذکورہ زمین انکی ملکیت ہے اس پر برہان خیل قبیلے کا کوئی حق نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button