کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان تين ٹی ٹوئنٹی ميچز کی سيريز کا پہلا ميچ آج مانچسٹر ميں ہوگا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹيم کی قيادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ٹیم میں تجربہ کار محمد حفيظ اور شعيب ملک بھی شامل ہیں۔ نوجوان حارث رؤف اور محمد حسنين بھی سکواڈ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹيميں اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی ميچز ميں ٹکرائی ہيں جہاں 10 ميں انگلينڈ کو اور 4 ميں پاکستان کو کاميابی ملی۔ انگلش ٹيم کی قيادت ايون مورگن کریں گے۔

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ تین میچز کی سیریز میں ایک ٹیسٹ میں انگلینڈ کو کامیابی ملی تھی جبکہ باقی دو ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔ ٹیسٹ سیریز میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنی 600 وکٹیں پوری کیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button