قبائلی اضلاع

غلام خان سرحد پیدل آمد و رفت کیلئے بھی کھول دی گئی

شمالی وزیرستان میں پاک افغان غلام خان سرحد پیدل آمد و رفت کیلئے بھی کھل گیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق آج سے غلام خان سرحد مسافروں کیلئے بھی کھول دیا گیا جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے دنوں ممالک میں پھنسے لوگ آجا سکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوست اور میران شاہ میں دونوں ممالک کے سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو پاکستان آنے دیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پھنس جانے والے مسافروں میں ٹرانسپورٹرز، خواتین اور بچے شامل تھے، مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ مسافروں کی آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار غنی الرحمان اور دیگر عملہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ غلام خان بارڈر گزشتہ دنوں 3 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: غلام خان بارڈر کھولنے کا فیصلہ

طورخم بارڈر: گاڑیوں کو اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں چوزے ہلاک

دوسری جانب جنوبی وزیرستان وانا بازار میں پاک افغان بارڈر انگور اڈا کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ انگوراڈا گیٹ بند ہونے سے یہاں کے غریب لوگوں متاثر ہورہے ہیں جبکہ تجارت سے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ مل جائے گا۔
مظاہرے میں شریک ملک جمیل کا کہنا تھا کہ انگور اڈا گیٹ کو طورخم اور چمن کی طرز پر کھول دیا جائے۔ گیٹ کے آر پار آباد قبائل کو تین ماہ کی بندش کی وجہ سے سخت تکالیف کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر تین دن میں گیٹ نہ کھول دیا گیا تو پھر انگوراڈا میں بڑا احتجاج کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button