افغانستانقومی

افغان مہاجرین کے قیام میں دو دن باقی، یو این ایچ سی آر مزید توسیع کے لئے پرامید

پاکستان میں مقیم 14 لاکھ افغان مہاجرین کے قیام کی میعاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے لیکن یو این ایچ سی آر پاکستان حکومت کی جانب سے ان کو مزید توسیع دینے کے حوالے سے پرامید ہے۔

وفاقی کابینہ نے جون2019 ء میں افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈ میں ایک سال کی توسیع کی تھی جو یکم جولائی کو ختم ہوجائے گی۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کے خاندانوں کے قیام کی توسیع کے حوالے سے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید ہے حکومت موجودہ کوویڈ-19 کی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی طویل میزبانی کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہے جو گزشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور مہاجرین کو ملک میں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں اور سہولیات میسر ہیں۔

قیصر خان نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اپنے مہاجرین کی بحالی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے وطن واپس جانے مہاجرین کو عارضی رہائش کا انتظام کر کے دیا جاتا رہا تاہم کوویڈ-19 کے باعث یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل عارضی طور پر موخر کیا گیا اور یو این ایچ سی آر کے پشاور اور کوئٹہ میں وطن واپسی کے مراکز بند ہیں انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کے وبائی کے خاتمے کے بعد صورتحال کو دیکھ کر مہاجرین کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین خیبرپختونخوا میں رہائش پذیرہے جن کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار ہے، بلوچستان میں ان کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ سندھ میں صرف 65 ہزار افغان مہاجرین آباد ہے۔

پاکستان سے ہر سال یو این ایچ سی آر کی زیر نگرانی مارچ کے مہینے سے اکتوبر تک ہزاروں مہاجرین واپس اپنے ملک جاتے ہیں لیکن امسال مارچ میں ان کی کورونا پھیلنے کے سبب ان کی واپسی کا پروگرام معطل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button