قبائلی اضلاع

ہمارے علاقے میں موجود نہر کے پانی کو کھیتوں کے لیے کھول دیا جائے: اہلیان برقمبرخیل

ضلع خیبر کے قبیلے برقمبرخیل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں موجود نہرکے پانی کو ان کے لیے کھول دیا جائے تاکہ وہ بھی زمینداری کرسکے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے میں 60 ساٹھ سال سے نہر موجود ہے اور باقاعدہ سیمنٹ سے بنا ہوا ہے اور اس نہر کا پانی مختلف طوفانی خوڑوں میں بہہ رہا ہے لیکن قوم سپاہ اور قوم ملک دین خیل کے مختلف علاقوں میں یہ نہر ٹوٹ چکی ہیں اور پانی کو دواجنگی میں بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نہر کا زیادہ پانی نالا خوڑ ملک دین خیل میں ضایع ہورہا ہے۔ علاقائی لوگوں کے مطابق 25 سالوں میں مختلف ایم این ایز ملک وارث خان، محمد شاہ، ایڈوکٹ لطیف، حمیداللہ جان، ناصرخان اقبال اور ایم پی اے شفیق نے حکومت کی اور ان لوگوں نے اج تک اس نہر کے پانی کو کھولنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال بعد اس سال گندم کی کاشت اس لیے کی امسال پانی آرہا تھا اور وہ بھی اس لیے آرہا تھا کہ  شاکس کے کرنل نےقعلہ شاکس کے پودوں کو سیراب کرنے کیلئے ماہانہ دو یا تین بار پانی مقرر کیا ہے اسلئے لوگوں نے کھیتوں کو تر کرنے کا موقع پایا۔

علاقائی لوگوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ قبیلا برقمبر خیل کی نہرکی پانی کو کھول دیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button