قبائلی اضلاع

اورکزئی میں چاردیواری گرنے سے 4 بچے جاں بحق

قبائلی ضلع اور کزئی میں گھر کی چاردیواری گرنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اورکزئی پولیس کے مطابق واقعہ لوئر اورکزئی کے علاقہ درہ منی خیل میں پیش آیا جہاں غلام نبی کے گھر کی چاردیواری گر گئی جس کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مرنے والے بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل جبکہ ان کی عمر آٹھ سے بارہ سال کے درمیان تھی۔

پولیس کے مطابق چاردیواری بارشوں کی وجہ سے خستہ حال ہو گئی تھی، مغرب کے بعد بچے گھر کے بزرگ کے ساتھ دیوار تلے بیٹھے تھے، زخمی شخص اور چاروں میتوں کو کلایہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button