قومی

’25 اپریل تک 50 ہزار پاکستانی کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں’

پاکستان میں اس وقت 27 سو سے اوپر افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 41 افراد کی موت واقع ہوئی ہے تو دوسری جانب آنے والے دو تین ہفتوں میں کیسز کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے جمع کی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ کے مطابق 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جن میں 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت، اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک جبکہ 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کو رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہو گی، 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیا جائے گا، 366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں، وبائی ماہرین کے ساتھ کورونا سے بچآ کی گائیڈ لائیںز تیار کیں، بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی سکریننگ اور کورونا سے جاں بحق ہونے کی تدفین کے لیے ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں، تمام ائیر پورٹس پر کرونا اسپیشل کاونٹر قائم کیے گئے ہیں، ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کرونا مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پر ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ہے، کرونا سے بچاؤ کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز اور چار ہسپتالوں میں 154 بیڈز پر مستمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں جبکہ 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button