خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

وزیراعلیٰ کا لنڈی کوتل ہسپتال کا دورہ، اپنے پروٹوکول میں کرونا کے پروٹوکولز بھلا بیٹھے

وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی ضلع خیبر کے لنڈی کوتل ہسپتال کو کیٹیگری اے درجہ دینے سمیت کرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال کو 4 وینٹی لیٹرز اور تین ایمبولینس دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے لنڈی کوتل ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے ملنے اور بات کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ھجوم اکٹھا کرنے پر پابندی ہے لیکن دوسری طرف زرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خود 23 گاڈیوں کے پروٹوکول میں تشریف لائے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز  سیکریٹری عبدالمجید اور دیگر سول و فوجی حکام کے ہمراہ لنڈی کوتل ہسپتال میں کرونا وائرس کے لئے قائم کوارنٹین ہاؤس اور آئسو لیشن وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا دورجائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ سمیت سول انتظامیہ کی کارکردگی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ایس لنڈی کوتل ہسپتال ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے وزیراعلیٰ کو انتظامات سے آگاہ کیا اور ہسپتال کے لئے ایمبولینس گاڑیوں وینٹی لیٹرزز کی فراہمی اور ہسپتال کو کیٹیگری اے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔

وزیر اعلی کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے تھے اور ان کی آمد سے پہلے لنڈی کوتل بازار اور ہسپتال میں سپرے بھی کیا گیا.

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button