باڑہ کا واحد سرکاری ہسپتال میل الٹراساؤنڈ ٹیکنیشن سے محروم
قباٸلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کی پانچ لاکھ تک کی آبادی کے لئے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ میں مرد مریضوں کیلئے کوئی الٹراساؤنڈ ٹیکنیشن نہیں, مرض کی تشخیص کیلئے مرد مریضوں کو نجی یا پشاور کے دیگر ہسپتالوں کو ریفر کیا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ میں کوئی میل الٹراساونڈ ٹیکنیشن موجود نہیں جبکہ معمولی سی بیماری کی تشخیص کیلئے بھی نارینہ مریضوں کو نجی الٹرا ساونڈ مراکز یا حیات آباد پشاور کے ہسپتالوں کو جانا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈوگرہ ہسپتال میں میل الٹراساونڈ ٹیکنیشن کی پوسٹ ہی موجود نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں:
"ضم اضلاع کی ترقی پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے”
وزیراعلیٰ نے فاٹا انضمام کی تکمیل کا دعویٰ کر دیا
مقامی افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور محکمہ صحت کے دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈوگرہ ہسپتال کو جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے، ہمیں برائے نام ہسپتال ہرگز قبول نہیں بصورت دیگر ہسپتال کو تالے لگا دیں گے۔