قومی

خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باندی کے امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، چمن، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، چکوال اور مری میں بارش/برفباری ہوئی۔

خیبر پختونخوا پاراچنار 07، پٹن 04، مالم جبہ 03، دیر 01، کوئٹہ 10، چمن 01، چکوال 03 اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18، استور منفی 10، گوپس منفی 09، کالام منفی 08، بگروٹ ، پاراچنار منفی 07 جبکہ گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button