قبائلی اضلاع

پولیو کا ایک اور وار، لنڈی کوتل کے دو بچوں میں وائرس کی تصدیق

ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں پولیو کے دوہ کیسز سامنے آگئے ہیں جس سے رواں سال صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4  ہوگئ ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لنڈی کوتل نیکی خیل میں 2  سالہ بچے ابو حسین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے بچے کا تعلق تورہ ویلہ سے بتایا گیا ہے۔

پولیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کسیز 2019  میں سامنے آئے تھے تاہم تصدیق آج ہوئی ہے۔

یاد رہے اس قبل بھی رواں سال ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں پولیو وائرس سے17  ماہ کی بچی صائمہ متاثر ہوئی  جبکہ  14 جنوری کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو کے مزید 6 کسیز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سال 2019 کے پولیو کیسز کی تعداد 140 ہوگئ۔

دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہم میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ورنہ اس مرض کا خاتمہ ممکن نہیں اس لیے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button